ملک کے اہم سیاحتی ریجن میں شدید برفباری، مکین گھروں میں محصور ہوگئے

ملک کے اہم سیاحتی ریجن میں شدید برفباری، مکین گھروں میں محصور ہوگئے، شدید برفباری کے نتیجے میں زمینی رابطے بھی منقطع ہو گئے،
سیاحوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں شدید برفباری کے نتیجے میں مکین گھروں میں محصور ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان بھر میں شدید برفباری کے نتیجے میں زمینی رابطے بھی منقطع ہو گئے جس سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
گلگت بلتستان کے غیر معمولی موسم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کر دیں۔ این ڈی ایم اے نے اپنے ایک اعلامیہ میں موسم سرما میں سیاحوں کی آمد و رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے لوکل ایڈمنسٹریشن اور ھوٹل مالکان کو تنبیہ کی ہے کہ وہ لوکل کمیونٹی کے ساتھ مل کر
اطلاع،نگرانی فیڈ بیگ کے نظام کو موثر کریں،
بروقت اطلاع اور آگاہی مہم سے موسم کی صورتحال،خراب روڈ اور ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر رکھ کر ڈی ڈی ایم اے اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر لوکل کمیونٹی اور سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
سیاحوں کو بھی ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ گرم کپڑے،ضروری ادویات، کھانے پینے کے اشیا اور موبائل چارج کرنے کے لئے پار بنک ساتھ رکھ لیں۔موسم کی صورت حال سے آگاہ رہنے کے لئے این ڈے ایم کی موبائل اپلیکیشن اور ویب سائٹ پر رابطہ کریں۔ سفر سے پہلے علاقے کے میڈیکل سہولیات اور ایمرجنسی سروسز سے آگاہ رہنے کی تلقین کی ہے
اور خراب موسمی صورتحال میں سفر سے اجتناب کرنے کو کہا گیا ہے،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فورا مقامی انتظامیہ یا ڈیزاسٹر مینجمنٹ سروسز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ادھر، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی / وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہر ا بھی پڑ سکتا ہے۔











