تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

پی ٹی آئی رہنماؤں کے اختلافات ختم، گنڈاپور کا عاطف خان سے رابطہ، اندرونی کہانی سامنے آگئی

پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میں اختلافات کے خاتمے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر اور شہرام ترکئی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو عاطف خان کو ٹیلی فون کال کرنے پر آمادہ کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا باہمی اختلافات سے پارٹی کو نقصان ہوتا ہے، اندرونی اختلافات مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے عاطف خان کو وزیر اعلیٰ ہاؤس آنے کی بھی دعوت دی، عاطف خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس آنے کی حامی بھرلی۔پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے رابطے کی تصدیق کر دی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور عاطف خان کے ایک دوسرے پر بیانات ماضی میں کئی بار منظر عام پر آ چکے ہیں، دونوں رہنما ایکدوسرے پر ماضی میں سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button