ڈپٹی ڈائریکٹر محمکہ اطلاعات ڈاکٹر شمس الرحمن قریشی کی خدمات میں اعزاز الوادعی تقریب کا انعقاد

ڈپٹی ڈائریکٹر محمکہ اطلاعات ڈاکٹر شمس الرحمن قریشی کی خدمات قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی تفویض ہونے کے بعد انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں ان کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا انعقاد۔اس موقع پر سیکریٹری محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان میر وقار احمد، سیکریٹری خوراک جی بی صفدر خان،ڈپٹی سیکریٹری محکمہ اطلاعات احسان اللہ و دیگر شریک تھے۔
سیکریٹری انفارمیشن میر وقار احمد،سیکریٹری خوراک صفدر خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شمس الرحمٰن نے بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات پوری لگن،محنت،دلچسپی اور پروفیشنل طریقے سے پیشہ ورانہ امور سر انجام دیئے اور فیصلہ سازی و دیگر امور میں بھی بڑی جانفشانی سے دفتری امور نبھائے۔انہوں نے ان کے خدمات کے اعتراف میں انہیں تحائف اور سوینئر بھی پیش کیئے۔اس موقع پر ڈاکٹر شمس الرحمٰن نے الوداعی کلمات میں کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں جتنا عرصہ رہا اپنی پوری لگن اور محنت سے کام کیا،انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت کا ایک روشن چہرہ ہے،
جہاں پر آنے آنے کے بعد ایک اچھا تجربہ رہا،جو ہمیشہ یاد رہے گا۔آج میں خوشی کے ساتھ اپنے ادارے میں واپس جارہا ہوں،سیکریٹری صاحبان اور ادراے کے دیگر اسٹاف کی جانب سے حوصلہ افزائی بے حد مشکور ہوں اور جتنا عرصہ میں نے یہاں گزارا ،بڑا یادگار رہے گا۔میڈیا انڈسٹری کا بھی میں مشکور ہوں جن کے ساتھ ایک اچھی ریلیشن شپ رہی۔خطے کا ایک اچھے تشخص کو برقرار رکھنے میں میڈیا کا ایک اچھا کردار رہا ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر شمس الرحمٰن کو ڈیپوٹیشن کا عرصہ مکمل کرنے کے بعد ان کی خدمات قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو واپس کردی گئی ہیں۔











