تازہ ترین
ضلع گلگت

کے آئی یو گریجویٹ ا سکول میں پراجیکٹ منیجمنٹ کا اطلاق

کے آئی یو گریجویٹ ا سکول میں پراجیکٹ منیجمنٹ کا اطلاق اور پی ایم پی سرٹیفیکیشن کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد، وائس چانسلر کی شرکت

گلگت؛ قراقرم انٹرنیشنل یو نیورسٹی گریجویٹ سکول میں پراجیکٹ منیجمنٹ کا اطلاق اور پی ایم پی سرٹیفیکیشن کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق تقریب میں وائس چانسلرکے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ان کے ہمراہ ایم ایس پراجیکٹ منیجمنٹ کے طلباء نے شرکت کی۔

وائس چانسلر کے آئی یو نے پراجیکٹ منیجمنٹ کا اطلاق اور پی ایم پی سرٹیفیکیشن پر بات کرتے ہوئےطلباء اور فیکلٹی کو جدید پروجیکٹ مینجمنٹ کے طریقوں کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔وائس چانسلر نے کہا کہ ایم ایس پروجیکٹ منیجمنٹ کا درست استعمال ہمارے پروجیکٹس کی کامیابی کی ضمانت ہے۔پی ایم پی سرٹیفیکیشن حاصل کرنے سے مہارت میں مزید اضافہ ہوگا اور انہیں عالمی سطح پر تسلیم شدہ قابلیت حاصل ہوگی۔

انہوں نے سیمینار کے منتظمین بالخصوص ایس ای اقبال حسین اور انجینئر کفایت اللہ و دیگر کو ایک روزہ سیمینار کی بہترین انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اپنے طلباء کو بہترین تعلیم و تربیت فراہم کر رہی ہے۔جس کے بدولت جامعہ کے طلباء مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔یہ سیمینار یونیورسٹی کی ان کوششوں کا حصہ ہے تاکہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ عملی مہارتیں سکھائی جا سکیں جو انہیں مستقبل کے چیلنجز کا سامن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button