تازہ ترین
ضلع گلگت

ایڈیشنل کلکٹر گلگت عارف حسین نے02جعلی انتقالات رقبہ تعدادی 130کنال منسوخ کر دیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر /ایڈیشنل کلکٹر گلگت عارف حسین نے زمینوں کے تنازعات کے کیسز کے حوالے سے ایڈیشنل کلکٹر کورٹ میں سماعت کرتے ہوئے سب ڈویژن جگلوٹ کے 02جعلی انتقالات رقبہ تعدادی 130 کنال کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل کلکٹرگلگت نے کورٹ کے سماعت کے دوران ریکارڈ مال کی روشنی میں سب ڈویژن جگلوٹ کے 02جعلی انتقالات رقبہ تعدادی 130کنال منسوخ کر دیا۔

سب ڈویژن جگلوٹ کے عوام الناس نے موقع پر ایڈیشنل کلکٹر گلگت کے ان اقدامات کو خو ب سراہا منسوخی انتقالات کے حوالے سے ایڈیشنل کلکٹر گلگت نے کلکٹر گلگت امیر اعظم حمزہ کو تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button