تازہ ترین
ضلع گلگت

ایس ائی ٹی ٹیم کی کامیاب کاروائی 35 گرام چرس اور ایک لیٹر دیسی شراب برامد

قوم کے معماروں کے ہاتھ میں قلم اور کتاب دیکھنا چاہتا ہوں .گلگت بلتستان ہمارا گھر ہے .اس کو منشیات فروشوں کے حوالے نہیں کریں گے .ایس ایس پی گلگت ظہور احمد دنیور ایس ایس پی گلگت ظہور احمد کا منشیات کی روک تھام کیلئے مہم کے حوالے سے خصوصی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے۔ایس آئی ٹی ٹیم کی منشیات کے خلاف کامیاب کاروائی ملزم شرافت حسین ولد سرفراز سکنہ دنیور کو چشمہ چوک دنیور سے 35 گرام چرس اور ایک لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے بغرض قانونی کارروائی تھانہ دنیور کے حوالے کیا گیا ہے

مذید تحقیقات جاری ہے ،ایس ایس پی گلگت نے عملہ پولیس کی بہترین کارکردگی پر شاباش دی ہےاسی دوران ایس ایس پی گلگت ظہور احمد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروش گلگت بلتستان کے نوجوان نسل کا دشمن ہے۔جن کی وجہ سے ہر تیسرا بندہ منشیات کا عادی ہو چکا ہے . اور منظم سازش کے تحت اسکول کے بچوں کو بھی منشیات کا عادی بنایا جا رہا ہے . قوم کے معماروں کے ہاتھ میں ملک پاکستان کا مستقبل ہے قوم کے معماروں کے ہاتھ میں قلم اور کتاب دیکھنا چاہتا ہوں

. نہ کہ منشیات اور اسلحہ.انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ گلگت بلتستان یوتھ اور عوام کے تعاون سے گلگت بلتستان میں منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کریں گے . جو بھی شخص اس غیر قانونی عمل میں ملوث ہے . قانون اپ تک پہنچنے سے پہلے اپنے آپ کو سدھارو . گلگت بلتستان ہمارا گھر ہے .اس کو منشیات فروشوں کے حوالے نہیں کریں گے .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button