تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

ملائیشیا کے وزیر اعظم 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

اے پی پی کے مطابق وزیر اعظم ملائیشیا انور ابراہیم کے اسلام آباد پہنچنے پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی جبکہ 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کو پھول پیش کی۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر کامرس جام کمال خان اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی شہباز شریف کے ہمراہ استقبال میں شریک تھے۔

داتو سری انور ابراہیم دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے جبکہ ان کے دورے کے دوران پاکستان ملائیشیا دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو اور دونوں ممالک کے مابین شراکت کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگی۔

داتو سری انور ابراہیم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان آیا ہے جو پاکستانی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا جس سے دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کیلیے ملائیشیا کے وزیر اعظم پاکستان ملائیشیا بزنس فورم میں شرکت بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button