تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
پاکستان

اسرائیل پر ایرانی حملہ

ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد پی آئی اے نے اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا۔

اس متعلق پی آئی اے نے ایئرلائن کے تمام کپتانوں اور فلائٹ آپریشن کو احکامات جاری کر دیئے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام پروازوں کا فلائٹ پلان ازسرنو ترتیب دئیے جا رہا ہے اور جب تک صورتحال واضح نہیں ہو جاتی، ایران کی فضائی حدود استعمال نہیں کی جائیں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے 2 کوریڈور استعمال کرتا ہے ناردرن کوریڈور جس میں کینیڈا، ترکی جانیوالی پروازیں اس روٹ کو استعمال کرتی ہیں اور سدرن کوریڈور یواےای، بحرین، دوحہ اور سعودی عرب کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

ایرانی حملوں کے پیش نظر اسرائیل اور اردن نے سویلین طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کر دی ہے۔

جنگی صورتحال کے تناظر میں اس سے قبل کئی بین الاقوامی ایئرلائنز نے اسرائیل اور لبنان کے لیے پروازیں معطل کر رکھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button