تازہ ترین
موجودہ حالات کے پیش نظر ہمہ وقت الرٹ رہیں ، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 گلگت بلتستان چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر اہم اجلاس آپریشن "بنيان المرصوص" دشمن پر قہر بن کر ٹوٹے گا، پاکستانی قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سید مہدی... افواج پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کر کے بھارت کو صحیح وقت پر معقول جواب دیا،وزیر اطلاعات گلگت وکٹ کیپر کو پہلی سلپ میں کھڑا ہونا مہنگا پڑ گیا دنیورچوک میں پاک فوج سے یکجہتی کے اظہار کیلئے پُرامن ریلی کا انعقاد بھارتی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی گلگت کی احتجاجی ریلی، پاک فوج اور حکومتِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہ... گلگت بلتستان ،جدید طرز حکمرانی کی جانب اہم قدم ،ای آفس پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال کر دیاگیا موجودہ حالات کے پیش نظر ہمہ وقت الرٹ رہیں ، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 گلگت بلتستان چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر اہم اجلاس
پاکستان

صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے کہاہے کہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سکردو گلگت بلتستان کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوائز ڈگری کالج سکردو کے پرنسپل پروفیسر میر عالم کی ملازمت سے سبکدوشی کے موقع پر منعقد ہ تقریب میں کہی۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں احساس ہے کہ داخلوں کے حوالے سے بوائز ڈگری کالج سکردو پر بہت بڑا بوجھ ہے اسی مسئلے کے پیش نظر ہم نے سکردو میں ایک نیا ڈگری کالج قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے کالج کی فزیبلٹی رپورٹ جلد تیار ہوگی انہوں نے کہاکہ ڈگری کالج سکردو میں اساتذہ کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا جن مضامین کے اساتذہ اس کالج میں موجود نہیں ہیں ان کی تعیناتی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا ۔

انہوں نے کہاکہ سفارشی کلچر ختم ہوچکا ہے اب لوگوں کو محنت کرنا پڑے گی وہ شخص آگے بڑھ سکے گا جو محنت کرے گا محنت نہ کرنے والے آگے نہیں بڑھ پائیں گے میرٹ پر تقرریاں ہونگی اور تبادلے سفارشی بنیاد پر نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ پروفیسر میر عالم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا دوسرے اساتذہ کو بھی ان کے نقش قدم پر چلنا چاہیئے انہوں نے کہاکہ معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ہم جامع منصوبہ بندی کے تحت کام کررہے ہیں سکولوں اور کالجوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button