تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

ممبر کور کمیٹی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن گلگت بلتستان و سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جاوید حسین نے گلگت کے نوجوانوں سے اپیل کردی۔

ممبر کور کمیٹی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن گلگت بلتستان و سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جاوید حسین نے عدالتی فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کی طرف سے اسی فیصلے کی امید تھی. انصاف کا نظام بھی مقتدر حلقوں کے ہاتھوں یرغمال ہے. انہی مقتدر حلقوں نے یقین دہانی کروائی تھی کہ تمام تر معاملات حل کئے جائیں گے اور 18 دنوں کے دھرنے کو ختم کروایا گیا تھا تاہم ہمارے ساتھ دھوکہ دہی سے کام لیا گیا.

جاوید حسین کا مذید کہنا تھا کہ ہم ابھی دھرنے کو کسی صورت ختم نہیں کریں گے اور ہر طرح کے مذاکرات سوست میں ہونگے. جو بھی فیصلہ ہو گا وہ تحریری ہو گا زبانی کلامی باتوں پر کوئی بھروسہ نہیں.

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی ہمارے پاس United Nations کا پلیٹ فارم باقی ہے. ہم اپنے کیس کو لے کر United Nations کے پاس جائیں گے کیونکہ یہ صرف جاوید یا کور کمیٹی کے ممبران کا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے یہ گلگت بلتستان کے مستقبل کا مسئلہ ہے. الحاق پاکستان سے لیکر اب تک گلگت بلتستان کو دیوار سے لگایا جاتا رہا ہے.

انھوں نے خاص کر نوجوان نسل سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنا حق لینے کے میدان میں اتریں اور جب تاریخ لکھی جائے گی تو اس میں نوجوانوں کا کردار نمایا ہو. جاوید حسین کا کہنا تھا کہ کل سے چلو چلو سوست چلو کی تحریک میں تیزی لائی جائے گی.

گلگت بلتستان ایک متنازعہ خطہ ہے پھر یہاں کس طرح کا ٹیکس. یہاں نیب، کسٹم اور دیگر وفاقی اداروں کا وجود ہی غیر قانونی ہے. انھوں نے مذید کہا کہ آج رات کو دیگر کور کمیٹی کے ممبران سے مشاورت کے بعد کل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button