تازہ ترین
پاکستان

لاہور: پنجاب بھر میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا نیا اسپیل 25 اگست سے شروع ہوگا جس کے تحت 29 اگست تک پنجاب میں مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق بارش کے اس سسٹم کے تحت لاہور، گجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات میں بارشیں متوقع ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور ڈویژن میں موسلادھاربارش اور سیلاب کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button