تازہ ترین
حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا قومی ایئرلائن کی گلگت کی 4 پروازیں منسوخ‘ سکردوکی تاخیر کا شکار اسلام سماجی انصاف کے اصولوں اور محنت کشوں کے حقوق کا درس دیتا ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خ... بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف الزام تراشی کر کے خطے میں جنگی ماحول کو ہوا دے رہا ہے ، وزیر اطلاعات گلگ... راولپنڈی سے گلگت آنے والی کار گہری کھائی میں جاگری ،ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق بابراعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا
ضلع ہنزہ

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، ہنزہ کیمپس میں پائیدار ترقی، ماحولیاتی سیاحت اور صاف پانی کے حوالے سے ایک ہفتہ طویل مہم اختتام پذیر ہوگئی۔

آخری دن طالب علم نے ہنزہ میں صاف پانی کے مسائل کو اجاگر کرنے والے تھیٹر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں خواتین کے کردار پر بھی توجہ مرکوز کی۔ طلباء کی تیار کردہ چار مختصر فلمیں شائقین کے سامنے پیش کی گئیں۔

نثار احمد منیجر کمیونیکیشنز WWF-Pakistan نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور طلباء کے تخلیقی کام کو سراہا۔ انہوں نے کہاWWF-Pakistan FCDO کے تعاون سے خطے میں ‘Water Resource Accountabilityi Pakistan’ کے نام سے ایک پراجیکٹ چلا رہا ہے جو پانی سے متعلق چیلنجوں کو کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے اپنے منصوبے میں Nature Based Solutions کو شامل کر رہا ہے۔ اور پائیدار ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

قائم مقام ڈائریکٹر KIU ہنزہ کیمپس ڈاکٹر ارشد نے کہا کہ خطے کی پائیدار ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہر فرد کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے اور اس سے خطے میں سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button