تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع استور

استور:  استور بار کے عہدیداروں سمیت وکلاءکی ٹیم نے سیلاب سے متاثرہ گاؤں کشونت کا دورہ کیا۔

دورے کے موقع پر انہوں نے لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا، سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے عتیق ایڈووکیٹ سمیت دیگر شخصیات کاکہناتھا کہ حکومت نے متاثرین سیلاب کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے، حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو وکلاءبرادری متاثرین کے ساتھ مل کر دھرنا دے گی۔

مقامی انتظامیہ کے پاس وسائل نہیں کہ وہ متاثرین کے مسائل حل کر سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ابھی تک کہیں نظر نہیں آ رہی ہے حکومتی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کشونت کو آفت زدہ قرار دے کر یہاں کی آبادی کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں ، صوبائی حکومت کو چاہیے استور میں فلڈ سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کرے، وکلاءبرادری سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ ، چیف سیکرٹری فوری متاثرہ علاقے کا دورہ کر کے پیکیج کا اعلان کریں اور بوبر کی طرح یہاں بھی ماڈل ویلج کا قیام عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جاں بحق بچوں کے لواحقین کو 1کروڑ اور مکانات تباہ ہونے والوں کو 50لاکھ امداد دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button