تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع اسکردو

 تمام زیر التوا ویری فکیشن ایک ہفتے کے اندر جمع کریں سیکرٹری تعمیرات ومواصلات

سیکرٹری تعمیرات و مواصلات گلگت بلتستان سبطین احمد کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا اور مختلف ڈویژنز کے ذمے آڈٹ پیراز کی جانچ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گلگت میں منعقد اس اجلاس کےموقع پر متعلقہ حکام کو پیپرا رولز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آڈٹ شاہ محمود خان سمیت تینوں ڈویژنوں کے چیف انجینئرز ، ایگزیکٹو انجینئرز ، پروجیکٹ ڈائریکٹر شاہراہ نگر سمیت دیگر حکام نے شرکت کی اور اپنے اپنے ڈویژن کے حوالے سے آڈٹ پیراز پر روشنی ڈالی۔ترجمان محکمہ تعمیرات و مواصلات گلگت بلتستان کے مطابق اجلاس کا مقصد عوامی وسائل کے ذمہ دار استعمال کو یقینی بنانا اور مالی شفافیت کو فروغ دینا تھا۔

اجلاس میں شاہراہ نگر کے 15، بلتستان ڈویژن ، ضلع سکردو کے چھ پیراجات ، دیامر استور ڈویژن کے 18 ، گلگت 20 ، ضلع غذر 27 ، کے نگر 13 اور کنگچھے 18 ،کل 117 آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عامہ نے اجلاس کے دوران بلتستان گلگت، اور دیامر استور کے ڈویژن کے چیف انجینئرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام زیر التوا ویری فکیشن ایک ہفتے کے اندر جمع کریں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈز کے درست استعمال اور شفافیت کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے ، جہاں تحقیقات کی ضرورت ہو فوری طور پر انکوائری کا آغاز کیا جائے اور جہاں کسی بھی قسم کی خط و کتابت یا دیگر ضروری کارروائی درکار ہووہ بھی فورا ًشروع کی جائے۔

بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل آڈٹ شاہ محمود خان نے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل، سرکاری امور کے لئے فنڈز کے درست استعمال اور مالیاتی ڈسپلن کی پاسداری ہم سب کا مشترکہ نصب العین ہونا چاہئے۔ اجلاس کا مقصد آڈٹ کے تمام نکات کو شفاف اور مؤثر انداز میں حل کرنا اور محکمہ کے مالیاتی معاملات میں بہتری لانا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button