تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت بلتستان کے عام انتخابات 7 جون کو ہونگے، الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ، گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے عام انتخابات 7 جون کو ہونگے ۔شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ، گلگت بلتستان کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 57(1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان، راجہ شاہ باز خان نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اتوار 7 جون 2026 کو گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے پول ڈے مقرر کیا گیا ہے۔یہ اعلان گورنمنٹ آف گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے آرٹیکل 48(1)(الف) کے مطابق کیا گیا ہے۔اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ انتخابی عمل کو آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق شفاف، آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انداز میں منعقد کیا جائے گا۔شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابات کے پرامن اور منظم انعقاد کے لیے ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں اور عوام الناس سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ وہ جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے حق رائے دہی کا ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button