Uncategorized
پاکستان کی خاموش سفارتکاری کامیاب، قومی یکجہتی مزید مضبوط ہوئی،گورنر گلگت بلتستان
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے خاموش اور مؤثر سفارتکاری کے ذریعے ایک اہم پیش رفت ممکن بنائی ہے، جو ملک کی سنجیدہ اور ذمہ دارانہ پالیسیوں کا مظہر ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ غیر ضروری تنقید کے برعکس ریاست نے ہر مرحلے پر ذمہ دارانہ کردار ادا کیا اور قومی مفاد کو ترجیح دی۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال اس امر کی متقاضی ہے کہ قومی یکجہتی اور باہمی اعتماد کو مزید مضبوط کیا جائے۔گورنر گلگت بلتستان نے واضح کیا کہ داخلی انتشار کے بیانیے حقیقت کے سامنے دم توڑ چکے ہیں اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ مثبت اور حقیقت پسندانہ حکمت عملی ہی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی مفاد میں سنجیدہ مکالمہ الزام تراشی اور تنقید سے کہیں زیادہ مؤثر ثابت ہوا ہے اور یہی رویہ مستقبل میں بھی ملکی استحکام کا باعث بنے گا۔











