والی بال کنفیڈریشن کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان

پہلے ایشین والی بال کنفیڈریشن مینز کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔ ایونٹ کو بھارت کے شہر احمد آباد میں 20 سے 28 جون تک کھیلی جانے والی عالمی چیمپین شپ کے لیے کوالیفائر کی حیثیت حاصل ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان کو پول بی میں شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ قطر کوریا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور عمان بھی اس پول کا حصہ ہوں گی۔ پول اے میں میزبان بھارت، آسٹریلیا،بحرین، چائنیز تائیپے، کاغستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کے تناظر میں قومی والی بال ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت ملنے کا امکان کم ہے۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم اگست میں کھیلے جانے والی عالمی والی بال چیمپین شپ میں شریک ہوسکے گی۔
دوسری جانب اے وی سی ویمنز کپ 2026 کینڈن، فلپائن میں 6 سے 14 جون تک منعقد ہو گا۔ جس میں میزبان فلپائن، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، چین، انڈونیشیا، ایران، قازقستان، کوریا، کرغزستان، لبنان، چائنیز تائپے، ازبکستان اور ویت نام کی ٹیمیں شرکت کریں گی












