تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت میں گرینڈ آپریشن، لاکھوں مالیت کی ادویات سیل

سیکرٹری صحت گلگت بلتستان آصف اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے ایس ایس جی اور سٹی ہسپتال ایریا میں میڈیکل اسٹورز اور ہول سیلرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ ڈرگ انسپکٹرز کی ٹیم نے مختلف میڈیکل اسٹورز پر چھاپے مار کر زائدالمیعاد، غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ ادویات سمیت سرجیکل آلات کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔

کارروائی کے دوران صحت سہولت کارڈ کے تحت فراہم کی جانے والی ادویات کی بھی چھان بین کی گئی جبکہ سپلائی دینے والی ایک وین سے موقع پر بھاری مقدار میں ادویات برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئیں۔ مختلف میڈیکل اسٹورز سے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات کو لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ آنے تک سیل کردیا گیا ہے۔ڈرگ انسپکٹرز نے متعدد ادویات اور سرجیکل آلات کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے ہیں۔ میڈیکل اسٹورز کے ساتھ ساتھ کئی ہول سیلر دکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ممنوعہ اور غیر معیاری ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا اور یہ آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button