ضلع گلگت
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان سے انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی ملاقات

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان سے انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ملاقات کی۔
ترجمان الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور انتخابی عمل کے دوران امن و امان کی صورتحال سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں اعلیٰ حکام نے ادارہ جاتی تعاون کو مزید موثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ شفاف اور پرامن انتخابی عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو ادارے کی جانب سے یادگاری سووینئر بھی پیش کیا۔











