تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
ضلع گلگت

کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا اور ڈونرز کے وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ

کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا اور اس کے ڈونرز پر مشتمل وفد نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق وفد کا یونیورسٹی پہنچنے پر سینئر انتظامی و تدریسی افسران نے استقبال کیا جس کے بعد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور دیگر ذمہ داران کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈبلیو ڈبلیو ایف نارتھ کے ڈائریکٹر حیدر رضا اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے منیجر کمیونیکیشن نثار احمد بھی شریک تھے۔ اجلاس میں باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں موسمیاتی تبدیلی، تربیتی پروگرامز، مشترکہ ورکشاپس و کانفرنسز کا انعقاد اور کے آئی یو کے طلبہ کے لیے انٹرن شپ کے مواقع شامل تھے۔

وائس چانسلر نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی اور یونیورسٹی کے مشن اور تعلیمی پروگرامز کا تعارف کرایا۔انہوں نے معاشرتی چیلنجز سے نمٹنے اور عملی تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں اداروں کے نمائندوں نے اس شراکت داری کو کے آئی یو کے طلبہ کے لیے ترقیاتی منصوبوں میں عملی کردار ادا کرنے کا ایک اہم موقع قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون پائیدار ترقی کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کے نمائندوں نے کہا کہ وہ کے آئی یو کے ساتھ مل کرکام کرنے کے خواہشمند ہیں ۔اس سے قبل وفد نے یونیورسٹی کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سنٹر، بائیو ڈائیورسٹی سنٹر، اور کرائیو سفیئر سنٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button