ضلع اسکردو
روندو میں سرکاری گاڑی نے خاتون کو کچل ڈالا، موقع پر دم توڑ گئی

سکردوبگاردو کے مقام پر سرکاری گاڑی نے خاتون کو کچل دیا واقعے کے بعد لواحقین اور سینکڑوں لوگوں نے متوفیہ کی میت کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا لواحقین نے کہاکہ سرکاری گاڑی نے تیز رفتاری میں آکر خاتون کو کچل دیا جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی سرکاری گاڑی نمبر جی ایل ٹی جی 786 تیز رفتاری کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں انصاف دیا جائے اس سے قبل سکردو شگری کلاں کے مقام پر سابق ڈپٹی کمشنر کی گاڑی خاتون پر چڑھ دوڑی تھی بتایا جائے کہ ہم کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں ؟ جب تک انصاف نہیں ملے گا خاتون کو دفنایا نہیں جائے گا