تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
ضلع اسکردو

راجہ اعظم خان نےصوبائی وزیرصحت کا چارج سنبھال لیا۔

صوبائی وزیرصحت راجہ اعظم خان نے اپنی وزارت کاچارج سنبھالنے کے بعد آر ایچ کیو ہسپتال سکردو کا پہلا دورہ کیا ان کے ہمراہ کوآرڈنیٹر ٹو سی ایم یاسر تابان، ڈائریکٹر ہیلتھ، ایم ایس آر ایچ کیو سکردو ڈاکٹر اشرف اور دیگر محکمہ صحت کے آفیسران موجود تھے، اس موقع پر وزیر صحت راجہ اعظم خان نے آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں زیر تعمیر ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اورآر بی سی سینٹر ، ایم آر آئی روم ،سٹی سکین روم سمیت پورے ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد اشرف نے تمام ترقیاتی کاموں پر مفصل بریفنگ دی اور ہسپتال میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔منسٹر ہیلتھ نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا ایم ایس ڈاکٹر اشرف اور ڈائریکٹر ہیلتھ نے آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں بہترین وترقی کی ہے ہسپتال میں ڈویلپمنٹ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی، ہسپتال میں درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کرونگا آر ایچ کیو ہسپتال سکردو نام سکردو کا ہے مگر اس پر بوجھ پورے بلتستان ریجن کا ہے، اللہ کا شکر ہے ہمارے پاس بہترین ڈاکٹرز ہیں سب کے باہمی تعاون سے اس کو مزید بہتر بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button