تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت میں کرفیو اور جزوی نرمی کا نیا شیڈول جاری

حکومتِ گلگت بلتستان کے محکمہ داخلہ نے ضلع گلگت میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کرفیو اور جزوی نرمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 03 مارچ کو رات 08:00 بجے سے صبح 05:00 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

04 مارچ کو صبح 05:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک کرفیو میں نرمی دی جائے گی، تاہم دوپہر 12:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک دوبارہ کرفیو نافذ رہے گا۔

اسی روز شام 04:00 بجے سے رات 08:30 بجے تک جزوی نرمی ہوگی، جبکہ رات 08:30 بجے سے رات 12:00 بجے تک کرفیو دوبارہ نافذ کر دیا جائے گا۔محکمہ داخلہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کی مکمل پابندی کریں، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔ اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button