تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت میں رات 12 بجے کے بعد کرفیو ختم، سکردو میں تاحکمِ ثانی برقرار

 گلگت شہر میں رات 12 بجے کے بعد کرفیو ختم کیا جا رہا ہے۔ترجمان گلگت بلتستان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ اگرچہ گلگت میں کرفیو اٹھایا جا رہا ہے تاہم بعض حساس مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں مؤثر تلاشی کی حکمتِ عملی بھی ترتیب دے دی گئی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے ہمراہ قومی شناختی کارڈ لازمی رکھیں۔

دوسری جانب سکردو میں کرفیو تاحکمِ ثانی برقرار رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ مقامی حالات کے مطابق کرفیو میں نرمی یا اس کے اوقات کار کا تعین کرے گی۔ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے حالات پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں متعلقہ پولیس کنٹرول روم یا ہیلپ لائن 1422 پر فوری اطلاع دیں۔حکام نے خطے میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button