تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی، انتظامیہ کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار پیشگوئی کے مطابق 4 سے 8 مارچ کے دوران گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی و پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ناگزیر صورت میں سنو ٹائر چین کا استعمال یقینی بنائیں۔

ندی نالوں، لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ مقامات اور گلیشیئرز کے قریب رہائش پذیر افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ مشینری، طبی عملہ اور ریسکیو سروسز کو ہمہ وقت تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے کہا ہے کہ مستند معلومات کے لیے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ کنٹرول رومز سے فوری رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button