گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ گلگت میں یومِ شجرکاری ’’گرین کیمپس، ایک طالب علم، ایک پودا‘‘ کے تحت 500 پودے لگا گئ

گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ چھلمش داس گلگت میں یومِ شجرکاری نہایت جوش و خروش سے منایا گیا جس میں طلبہ، اساتذہ اور معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری ہائیر ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان فرید احمد تھے جبکہ دیگر شرکاء میں ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ اویس احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر عاصم علی، ڈائریکٹر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ذیشان علی، پرنسپل سید شبیہ الحسن اور جی آئی زیڈ گلگت بلتستان کی اکاؤنٹ منیجر شہزادی شامل تھیں۔پروگرام کا آغاز مرکزی دروازے سے شجرکاری کے مقام تک آگاہی واک سے ہوا۔ بعد ازاں سیکرٹری فرید احمد نے پودا لگا کر باقاعدہ شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تمام مہمانوں، اساتذہ اور طلبہ نے کیمپس میں پودے لگانے کی مہم میں حصہ لیا۔’’گرین کیمپس ،ایک طالب علم، ایک پودا‘‘کے نعرے کے تحت مجموعی طور پر 500 پودے لگائے گئے۔











