کیا آج نمیبیا کے خلاف میچ سے بابر، شاہین اور شاداب ڈراپ ہو رہے ہیں؟ اہم خبر

آج پاکستان نمیبیا کے خلاف ورلڈ کپ میں اپنا ڈو آر ڈائی میچ کھیل رہا ہے کیا قومی سینئر کھلاڑی ڈراپ ہو رہے ہیں؟آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا پاکستان کے لیے ڈو آر ڈائی کی حیثیت رکھنے والا میچ نمیبیا کے ساتھ ہے۔ صرف فتح یا بارش ہی پاکستان کو اگلے مرحلے تک پہنچا سکتی ہے، ورنہ پہلے راؤنڈ میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو کر خالی ہاتھ وطن واپس لوٹنا ہوگا۔
سینئر کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی کے باعث سابق کرکٹرز سمیت شائقین کرکٹ بھی بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کو ڈراپ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن کیا ٹیم منیجمنٹ ایسا ہی سوچ رہی ہے۔ کولمبو میں موجود اے آر وائی کے سینئر اسپورٹس رپورٹر شاہد ہاشمی نے بتا دیا۔شاہد ہاشمی نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان نے انڈیا کے خلاف جو شاٹ کھیلا، کوچ مائیک ہیسن اس سے خوش نہیں ہیں اور نہ ہی وہ سینئر کھلاڑیوں کو باہر کرنے پر متفق ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کل 30 سے 40 منٹ گراؤنڈ میں بینچ پر بیٹھ کر کپتان سلمان علی آغا اور کوچ مائیک ہیسن گفتگو کرتے رہے اور آج کے میچ کی پلاننگ کرتے رہے۔ کپتان کے دل میں شاید ہو کہ آج کے میچ کے لیے سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا جائے، تاہم کوچ ٹیم سے یہ بوجھ اتارنے کے لیے مان نہیں رہے ہیں۔شاہد ہاشمی نے بتایا کہ کیمپ اور کھلاڑیوں میں تو بظاہر اعتماد نظر آ رہا ہے لیکن ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی تذبذت کا شکار دکھائی دے رہے ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس میں اعتماد کی کمی ہے اور وہ یہ حتمی فیصلہ نہیں کر پا رہی ہے کہ آج کے میچ میں سینئر کھلاڑیوں کو ہٹائیں یا نہیں۔












