تازہ ترین
ضلع گلگت

پاکستان ٹیم میں 5 اسپنرز مگر اسپن بولنگ کوچ کہاں ہے؟ شاہد آفریدی کا سوال

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مینجمنٹ سے سوال کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والی قومی ٹیم میں 5 اسپنرز مگر اسپن بولنگ کوچ کہاں ہے۔ پاکستان کی بدترین کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے سوال کیا کہ اس وقت ہمارا بولنگ کوچ کون ہے؟ اس پر میزبان نے کہا کہ مائیک ہیسن اپنا بولنگ کوچ لے کر آئے ہیں، ان کا نام ایشلے نوفکے اور تعلق آسٹریلیا سے ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کسی نے پاکستان کے بولنگ اور بیٹنگ کوچ کا نام بھی شاید نہ سنا ہوگا، بولنگ کوچ نے کیا کام کیا، ہمارا اسپن کوچ کون ہے۔انھوں نے کہا کہ اسپنرز کا کوئی کوچ نہیں ہے اور ہم ورلڈکپ میں 4، 5، 6 اسپنرز لےکر گئے ہیں، ہمیں پتا ہے کہ وہاں اسپن کنڈیشن ہے اور ہمارا اسپن کوچ کوئی نہیں ہے۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ کوئی شاداب کو بتانے والا نہیں ہے کہ اتنے عرصے سے اسے کیا مسائل درپیش ہیں، یہ سوچنے والی بات ہے۔شاہد خان آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ آپ ٹیم میں ڈیڑھ فاسٹ بولر کھلا رہے ہو تو فاسٹ بولر کا کوچ موجود ہے، ایونٹ کےلیے چار پانچ اسپنر لے کر گئے ہیں لیکن ان کا کوئی کوچ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button