تازہ ترین
ضلع گلگت

بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، شاہد آفریدی بھارت سے یکطرفہ شکست پر برہم

سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم اور شاداب خان کو اگلے میچ میں ٹیم سے باہر بٹھانے کی تجویز دے دی ہے۔شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلا ف میچ میں ہم نے بہت غلطیاں کیں، بھارت جیت کا حق دار تھا۔ کپتان سلمان علی آغا کے فیصلے بالکل سمجھ نہیں آئے، ہمارا جو ٹرمپ کارڈ تھا عثمان طارق اسے 10 اوورز تک کیوں چھپائے رکھا۔

انہوں نے شاہین آفریدی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاہین نے بھی اچھی بولنگ نہیں کی، پہلے اوور میں رنز کھانے کے بعد بھی آخری اوور شاہین کو دیا گیا جبکہ ہمارے پاس فہیم اشرف بھی موجود تھا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر میرے ہاتھ میں فیصلہ ہو تو میں شاہین ، شاداب خان اور بابر کو ٹیم سے باہر بٹھاؤں اور نئے لڑکوں کو موقع دوں۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کھلاڑیوں کی سینیارٹی کے باوجود ٹیم کو مطلوبہ نتائج نہیں مل رہے، اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ جونیئر کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ خاص طور پر نمیبیا جیسی ٹیموں کے خلاف جونیئرز کو آزمانا چاہیے تاکہ ان کی صلاحیتوں کا اندازہ لگایا جا سکے، سابق اسٹار آل راؤنڈر کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے سے ہی ٹیم کا مستقبل واضح ہو سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button