ضلع گلگت
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا ضلع اورکزئی میں فتنہ الخوارج کے 19 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ضلع اورکزئی میں سکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 19 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب سمیت پاک فوج کے جرأتمند سپاہیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔وزیر اعلیٰ نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پوری قوم ملک سے دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔











