سدرہ امین کو بہترین بیٹنگ پرفارمنس پر سووینئر پیش کردیا گیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سدرہ امین کو بہترین بیٹنگ پرفارمنس پر سووینئر پیش کردیا گیا۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سدرہ امین کو ایک روزہ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے پر ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے سووینئر پیش کیا۔سدرہ امین نے میچ میں 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی اور ساوتھ افریقی بولرز کے خلاف 12 بار گیندوں کو باو?نڈری لائن کراس کرائی۔
ویمن کرکٹر نے پاکستان کے دورے پر آئی ساؤتھ افریقا کی ویمنز ٹیم کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 2 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہم ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں چاہے سامنے کوئی بھی حریف ہو۔
یو اے ای کی ٹیم کو شکست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہین ہمارا میچ ونر کھلاڑی ہے تاہم بیٹنگ میں بہتری لانا ہوگی۔بھارت سے میچ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے علم میں ہے کہ اتوار کو بھارت سے مقابلہ ہے، سامنے چاہے حریف کوئی بھی ہو ہم ہر طرح کے چیلنج کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب دبئی میں کھیلے جانے والے پاک یو اے ای میچ میں شاہین آفریدی بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ شاہین آفریدی اپنی آل راؤنڈ پرفارمنس سے ٹیم کو کامیابی دلانے پرخوش ہیں۔












