ضلع گلگت
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا گورنر گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں سے سیلابی صورتحال میں نقصانات اور انسانی قیمتی جانوں کی ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سندھ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
ترجمان گورنر گلگت بلتستان کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر اعلی سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جلد گلگت بلستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے کی یقین دہانی کی ۔











