تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع اسکردو

وسائل کے تحفظ کیلئے عوام کو اٹھ کھڑا ہونا ہوگا، ایم ڈبلیوایم

سکردو؛مجلس وحدت المسلمین پاکستان نے کہاہے کہ گلگت بلتستان ایک نازک مرحلے سے گذر رہا ہے یہاں کی زمینوں معدنیات اور اقدار کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں یہاں کے عوام ہوشیار رہنا ہوگا مائننگ اینڈ منرلز ایکٹ کے آنے کے بعد یہاں بڑا طوفان برپا ہوگا پھر لوگ زمینوں اور معدنیات کیلئے ترسیں گے نامور ثنا خواں علی کاظم خواجہ کی قبر پر حاضری دینے کے بعد امام بارگاہ چھنی رگیول میں علمائے کرام عمائدین و معززین سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی چیئرمین و سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سید ناصر شیرازی مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی صدر سید علی رضوی اور اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے کہاہے

گلگت بلتستان کے عوام کا بڑا امتحان لیا جارہا ہے یہاں کی زمینوں کو ہتھیانے اور معدنیات کو ہڑپنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے لینڈ ریفارمز کے بعد مائننگ اینڈ منرلز ایکٹ آئے گا جو یہاں کے عوام کے گلے کا طوق ثابت ہوگا اس لئے یہاں کے عوام کو اپنی زمینوں اور معدنیات کے تحفظ کیلئے اٹھ کھڑا ہونا ہوگا ورنہ صورت حال پیچیدہ ہوجائے گی گلگت بلتستان جنت نظیر خطہ ہے یہاں کے پہاڑوں میں معدنیات کے ذخائر موجود ہیں غیروں کی نظریں پہاڑوں میں چھپے معدنیات پر جمی ہوئی ہیں اس لئے لینڈ ریفارمز بل میں پہاڑوں کو ناقابل تقسیم زمین کہا گیا ہے جن لوگوں نے لینڈ ریفارمز بل کو اسمبلی میں پیش کیا ہے انہیں خود اس بل کی شقوں کا پتہ نہیں ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بل کہاں سے نازل ہوا ہے ؟ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان نازک مرحلے میں داخل ہوگیا ہے

خدا اس دھرتی کی حفاظت کرے بڑی بڑی طاقتوں کی نظریں اس اہم خطے کے اوپر ہیں انہوں نے کہاکہ آئینی بنیادی سیاسی حقوق سے پہلے ہی یہ خطہ محروم تھا مگر اب اس خطے کے عوام کو معدنیات اور زمینوں سے بھی محروم کیا جارہا ہے ایسی قانون سازی کی جارہی ہے کہ جس کے تحت یہاں کے عوام زمینوں اور معدنیات پر قبضے کے خلاف آواز بھی بلند نہیں کرسکیں گے انہوں نے کہاکہ سیاحت کا سیزن شروع ہوچکا ہے یہاں کی علاقائی دینی اقدار کو شدید خطرات لاحق ہیں عوام کو محتاط اور ہوشیار رہنا ہوگا انہوں نے کہاکہ ہم گلگت بلتستان کے سفیر بنیں گے قومی اسمبلی سینٹ اور صوبائی اسمبلی میں زمینوں اور معدنیات کے معاملے کو بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے

کبھی یہاں کے حقوق پر شب خون مارنے نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ ایسا سیٹ دینے کی تیاری ہے جس کے ذریعے مرضی کے فیصلے عوام پر مختلف شکلوں میں تھوپے جائیں گے اس لئے عوام کو چوکنا رہنا ہوگا ورنہ یہاں کے وسائل کی بندر بانٹ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button