شگر میں زمین پر تنازعہ، دانش سکول گانچھے میں قائم کیاجائے، وزیربرقیات

سکردو (پ ر)صوبائی وزیر برقیات مشتاق حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گانچھے میں ڈویژنل پبلک سکول کی زمین پر دانش سکول تعمیر کرے – دانش اسکول کے قیام کے لیے شگر میں مختص کی گئی زمین تنازعے کا شکار ہونے کے باعث منصوبہ التوا کا شکار ہے ۔ گانچھے میں ڈویژنل پبلک اسکول کے لیے پہلے سے مختص زمین موجود ہے، جس کی چار دیواری بھی مکمل کی جا چکی ہے۔ وفاقی حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ دانش اسکول کو گانچھے میں تعمیر کیا جائے، جس کی وجہ سے ضلعے میں تعلیمی سہولیات کی کمی کو پورا کیا جا سکے ۔کیو نکہ شگر میں دانش اسکول کے لیے مختص زمین پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے، جس کے باعث منصوبے پر عمل درآمد ممکن نہیں ہو پا رہا۔ دوسری جانب، گانچھے میں پہلے سے تعلیمی مقاصد کے لیے دستیاب زمین کو بروئے کار لاتے ہوئے دانش اسکول کے قیام کا عمل تیز کیا جا سکتا ہے۔ سرکردہ گان سلینگ دور اندیش لوگوں پر مشتمل ھیں وہ اپنے اور علاقے کے لوگوں کے ساتھ مخلص ھیں انشا اللہ یہ پراجیکٹ سلینگ میں موزوں ہے