تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
ضلع گلگت

گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

شام یا رات میں بالائی پنجاب، اسلام آباد، مری اور گلیات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ، دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، سبی، بارکھان، زیارت، لورالائی، چاغی، خاران، گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات، خضدار اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button