تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع اسکردو

اسکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس کوشیشتیال کے قریب حادثے کا شکا

اسکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس کوشیشتیال کے قریب حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمیسکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس شاہراہ قراقرم پر کوشیشتیال کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جو کہ عین اسی مقام پر پیش آیا جہاں چند ماہ قبل ایک اور نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں کل 34 مسافر سوار تھے، جن میں سے غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد مسافر زخمی ہیں۔ذرائع کے مطابق حادثہ رات کے وقت پیش آیا اور بس گہری کھائی میں جاگری، جس کی وجہ سے اندھیرے اور دشوار گزار علاقے کی بناء پر زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کی درست تعداد کا فوری طور پر اندازہ لگانا مشکل ہے۔

حادثے کے بعد مقامی افراد اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جبکہ ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب اپنی گاڑیاں روانہ کر دی ہیں۔مزید تفصیلات کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button