تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
Uncategorized

’فضل الرحمان نے بانی پی ٹی آئی کو طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے

اسلام آباد: سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطے کا احوال بتا دیا۔

اسد قیصر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے تناظر میں احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کی۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بانی کو طبی سہولتوں کی فراہمی اور ذاتی معالج تک رسائی کا مطالبہ کیا جبکہ ان سے آئینی مسودے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) مسودے کے اکثر نکات پر دونوں جماعتوں میں ہم آہنگی ہے، مسودے پر مزید غور و فکر کیلیے 17 اکتوبر کو دونوں جماعتوں کا اجلاس ہوگا جس میں مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے مولانا فضل الرحمان کو ان کی تجاویز پارٹی کے سامنے پیش کرنے کا یقین دلایا، مشاورت کے بعد ان کو پارٹی فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد: سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطے کا احوال بتا دیا۔

قبل ازیں، ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ سربراہ جے یو آئی (ف) سے سینئر رہنما پی ٹی آئی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان آئینی ترامیم پر مشاورت اور کمیٹیوں کی جلد ملاقات پر تبادلہ خیال ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button