ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر آغا سید علی رضوی کاکہنا ہے کہ محکمہ خوراک غریب عوام کے ساتھ زیادتی بند کریں۔

اسکردو: ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر آغا سید علی رضوی نے کہاہے کہ ہماری زمینوں پر قبضہ کرنے کی باقاعدہ سازش تیار ہو چکی ہے جس کیلئے ہمارے اسمبلی کے ممبران کو خریداجا چکا ہے گرین ٹورزم کے نام پر ہماری زمینیں ،سیاحتی مقامات، معدنیات پر قبضے کیلئے تمام تیاری مکمل ہو چکی ہے ہم وزیر اعلی، گورنر وزرا سمیت دیگر سرکاری زمہ داران کو یہ باور کرنا چاہتے ہیں کہ کسی بھی ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہیں جس سے علاقے میں کسی قسم کا فساد کا سبب بنتا ہو معدنیات ،سیاحت پر مقامی لوگوں کا حق ہے اس پر قبضہ کرنے کی کوشش نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے پر علما و عمائدین پر ایف آئی آر کررہے ہیں ہم کسی ایف آئی آر سے ڈرنے والے نہیں، حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والوں کو شیڈول فور میں ڈالا جارہا ہے کیا یہ غیر قانونی نہیں شیڈول فور دہشت گردوں کے خلاف بنایا گیا قانون تھا جسے پر امن شہریوں اور اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والوں کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے ہم ایسے قانون ہرگز نہیں مانتے انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک غریب عوام کے ساتھ زیادتی بند کریں یہ گندم کوئی خیرات میں نہیں دے رہے ہے یہ ہمارا حق ہے کوئی اس حق کو ہم سے نہیں چھین سکتا جو معاہدہ ہمارے ساتھ ہوا ہے اس پر عمل کریں بصورت دیگر ہم اپنا حق چھین کے لیں گے۔