آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ گلگت میں سائبر اٹیک کوآرڈینیشن کنٹرول روم قائم

حکومت گلگت بلتستان کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ گلگت میں سائبر اٹیک کوآرڈینیشن کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، جو24گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن فعال رہے گا۔
اس کنٹرول روم میں مختلف محکموں سے منتخب افسران کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے کسی بھی ممکنہ خطرے یا حملے کی صورت میں بروقت اقدامات کر سکیں اور ہوم اینڈ پریزنز ڈیپارٹمنٹ کے کنٹرول روم سے قریبی رابطے میں رہ سکیں۔تمام سرکاری محکموں، اداروں اور دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر ان کی کسی ویب سائٹ یا ایپلیکیشن پر کسی قسم کا سائبر حملہ ہوتا ہے تو فورا اس کی اطلاع کنٹرول روم کو دیں تاکہ فوری طور پر حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔یہ اقدام آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ گلگت بلتستان کی جانب سے سائبر سیکیورٹی کو موثر بنانے اور ڈیجیٹل نظام کو محفوظ رکھنے کے عزم کا مظہر ہے۔ عوام اور سرکاری اداروں سے تعاون کی تاکید کی گئی ہے تاکہ جدید چیلنجز کا موثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے