تازہ ترین
دنیورچوک میں پاک فوج سے یکجہتی کے اظہار کیلئے پُرامن ریلی کا انعقاد بھارتی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی گلگت کی احتجاجی ریلی، پاک فوج اور حکومتِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہ... گلگت بلتستان ،جدید طرز حکمرانی کی جانب اہم قدم ،ای آفس پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال کر دیاگیا موجودہ حالات کے پیش نظر ہمہ وقت الرٹ رہیں ، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 گلگت بلتستان چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر اہم اجلاس پاک بھارت کشیدگی : ادویات اور خام مال کی قلت سے بچاؤ کا حکومتی پلان تیار 93 فیصد پاکستانی دفاع وطن کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑنے کیلیے پُر عزم، گیلپ سروے بھارت دنیا کو گمراہ کررہا ہے جب پاکستان کارروائی کرے گا تو سب دیکھیں گے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت نثار احمد انچارجز سب ڈویژن جگلوٹ سب ڈویژن دنیور سب ڈویژن گلگت اور ف... روپانی فاؤنڈیشن نے گلگت بلتستان کے محکمہ تعلیم اور گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام
ضلع گلگت

گلگت بلتستان ،جدید طرز حکمرانی کی جانب اہم قدم ،ای آفس پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال کر دیاگیا

حکومت گلگت بلتستان نے جدید طرز حکمرانی کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ای آفس پلیٹ فارم کو مکمل طور پر فعال کر دیا، نظام کے تحت اب تمام اہم سرکاری امور بشمول فائلوں، سمریز اور نوٹسز کی ترسیل، ڈیجیٹل انداز میں انجام دی جائے گی۔محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کیبنٹ کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق، ابتدائی مرحلے میں وہ تمام دفتری نوٹسز اور سمریز جو چیف سیکریٹری، وزیر اعلی اور گورنر گلگت بلتستان کو ارسال کی جاتی ہیں، اب صرف ای آفس پلیٹ فارم کے ذریعے ہی بھیجی جائیں گی۔اعلامیہ میں مذید کہا گیا ہے کہ تمام ایڈمنسٹریٹو سیکریٹریز کو جلد اس پلیٹ فارم کے حوالے سے آگاہی اوریئنٹیشن سیشنز کا اہتمام کیا جائے گاتاکہ نظام کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔

اعلامئے میں تمام سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سرکاری یا ذاتی لیپ ٹاپس پر ای آفس سسٹم کو جلد از جلد فعال کریں۔اس سلسلے میں پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کی ٹیم تکنیکی معاونت فراہم کرے گی تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری کا فوری حل ممکن ہو۔واضح رہے کہ حکومت گلگت بلتستان کا یہ اقدام خطے میں ای گورننس اور شفافیت کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جو نہ صرف دفتری کارکردگی کو بہتر بنائے گا بلکہ وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ ساتھ شفافیت، رفتار اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button