تازہ ترین
ضلع گلگت

بھارتی بزدلانہ جارحیت کا پاکستان کی بہادر افواج نے پوری تیاری کے ساتھ مؤثر انداز میں جواب دےدیا، حاجی گلبر

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر نے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور رات کے تاریکی میں سویلینز پر بزدلانہ کارروائی کے رد عمل میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی بزدلانہ جارحیت کا پاکستان کی بہادر افواج نے پوری تیاری کے ساتھ مؤثر انداز میں جواب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ، بری افواج اور تمام سیکیورٹی اداروں نے بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دے کر دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان نہ صرف امن کا علمبردار ہے بلکہ اپنے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار بھی ہے۔وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ ہم نے پہلے ہی عالمی برادری اور بھارت کو واضح کر دیا تھا کہ افواجِ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، اور آج اس کا عملی مظاہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا۔

انہوں نے کہاکہ رات کی تاریکی میں بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سول آبادی کو نشانہ بنایا، جس کا افواجِ پاکستان نے نہایت پیشہ ورانہ انداز میں جواب دیا۔افواجِ پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے، اور جنگی جنون میں مبتلا بھارتی قیادت کو ایک بار پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام سمیت پورا پاکستان، افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ،ہماری دعا، ہمارا حوصلہ، اور ہمارا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ افواجِ پاکستان کے لیے خصوصی دعا کریں اور ہر سطح پر اتحاد، نظم و ضبط اور قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button