تازہ ترین
دنیورچوک میں پاک فوج سے یکجہتی کے اظہار کیلئے پُرامن ریلی کا انعقاد بھارتی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی گلگت کی احتجاجی ریلی، پاک فوج اور حکومتِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہ... گلگت بلتستان ،جدید طرز حکمرانی کی جانب اہم قدم ،ای آفس پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال کر دیاگیا موجودہ حالات کے پیش نظر ہمہ وقت الرٹ رہیں ، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 گلگت بلتستان چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر اہم اجلاس پاک بھارت کشیدگی : ادویات اور خام مال کی قلت سے بچاؤ کا حکومتی پلان تیار 93 فیصد پاکستانی دفاع وطن کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑنے کیلیے پُر عزم، گیلپ سروے بھارت دنیا کو گمراہ کررہا ہے جب پاکستان کارروائی کرے گا تو سب دیکھیں گے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت نثار احمد انچارجز سب ڈویژن جگلوٹ سب ڈویژن دنیور سب ڈویژن گلگت اور ف... روپانی فاؤنڈیشن نے گلگت بلتستان کے محکمہ تعلیم اور گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام
ضلع گلگت

عالمی برادری بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا فوری نوٹس لے، گورنر گلگت بلتستان

 گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پاکستانی شہروں بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد پر بھارت کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے،دہشتگردی، جارحیت اور علاقائی امن کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ سید مہدی شاہ نے پاک فضائیہ کی جانب سے منہ توڑ جواب پر پاک فضائیہ کی کار کردگی کو سراہا اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔سید مہدی شاہ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے اس طرح کی اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے اور پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کسی بھی قسم کی دشمنی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ بھارت نے پاکستان کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بناکر معصوم بچوں اور خواتین کو شہید کیا جو کہ گجرات کے قصاب مودی کی انتہاپسندانہ سوچ کو عیاں کررہا ہے۔پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے لاپرواہی پر مبنی اور غیر ذمہ دارانہ رویئے کا فوری نوٹس لے۔ گورنر گلگت بلتستان نے امن کے لئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا لیکن خبردار کیا کہ کسی بھی جارحیت کا پوری طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا۔ پاکستان کے مسلح افواج بھارت کے حملوں کا بھرپور جواب دے گی، وطن عزیز کی سالمیت اور خود مختاری پر حملہ کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button