تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
ضلع گلگت

گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کو ٹریفک قوانین اور قدرتی آفات سے تحفّظ فراہم کرنے سے متعلق آگاہی اجلاس

گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کو ٹریفک قوانین، سیفٹی کے اصولوں، قدرتی آفات سے تحفّظ اور فرسٹ ایڈ” جیسے اہم موضوعات پر آگاہی فرہم کرنے کے لیے سیکرٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان فرید احمد کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 گلگت بلتستان عظیم اللہ، ڈی ایس پی نیشنل موٹر وے پولیس گلگت بلتستان محمد اقبال، ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن پروفیسر محمد عالم، ڈائریکٹر ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن پروفیسر اویس احمد، ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن شمس الدین، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، ریسکیو 1122 گلگت انجینئر طاہر شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیش اینڈ کمیونیکیشن ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن اشتیاق احمد یاد نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری فرید احمد نے مہانوں کو خوش آمدید کہا اور انسانوں کے جان و مال کے تحفّظ کے لئے اِس طرح کے اقدامات کو سراہا۔ اُنہوں نے اِن کلیدی موضوعات پر گلگت بلتستان کے تمام تعلیمی اداروںمیں ہمہ جہتی پروگرامز اور سرگرمیوں کے انعقاد کا یقین دلایا جس میں نیشنل موٹر وے پولیس اور ریسکیو 1122 فنّی معاونت فراہم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button