تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
ضلع گلگت

گلبر حکومت گلگت بلتستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ اخراجات کرنے والی صوبائی حکومت بن چکی ہے ،فاروق میر

پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات فاروق میر نےکہا ہے کہ بنیادی انسانی سہولیات سے محروم صوبے کے عوام کے وزیراعلیٰ اور وزراء کے غیر ملکی دورے عوام کے وسائل پر ڈاکے ڈالنے کے سوا کچھ نہیں۔میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج تک گلگت بلتستان کی قوم جانتی ہے ان دوروں پر کروڑوں کے اخراجات عوام کے پیسوں سے ادا کئے جاتے ہیں اور غیر ملکی دورے کے نام پر ٹی اے ڈے اے ڈالروں میں وصول کئے جاتے ہیں جبکہ ان دوروں سے آج تک ایک روپے کی سرمایہ کاری قوم نے نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ گلبر حکومت گلگت بلتستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ اخراجات کرنے والی صوبائی حکومت بن چکی ہے غیر ترقیاتی اخراجات 2020 مقابلے میں دوگنا اضافہ ہوچکا ہےلیکن کارکردگی زیروہے۔

گلگت بلتستان کے عوام کو بدترین سردی میں لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے ڈیزل جنریٹر چلانے کے پیسے نہیں اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی دوائی تک موجود نہیں ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کیلئے پیسے نہیں جبکہ صوبائی حکومت کا مراعات یافتہ طبقہ پہلے ہی اسلام آباد میں رہنے کو ترجیح دیتا ہے۔

قوم پہلے ہی صوبائی حکومت کے مراعات یافتہ طبقے کے اسلام آباد رہائش کے اربوں روپے ادا کررہی ہے اور اب غیر ملکی دوروں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔صوبائی حکومت اپنے بدترین زوال کی طرف گامزن ہے۔گلگت بلتستان کے عوام مسیحا کی منتظر ہے۔انتظامی عہدے صرف نمائش کی حد تک محدود ہوچکے ہیں۔

گورنر، وزیراعلیٰ اور وزراء کا عوام سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک کڑا احتساب وقت کی ضرورت ہے وفاقی حکومت سالانہ اربوں روپے گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کیلئے ادا کررہی ہے لیکن یہ تمام عوامی فنڈ کہاں جارہا ہے کوئی پتہ نہیں۔گلگت بلتستان کے عوام کا پیسہ اسلام آباد اور غیر ملکی دوروں پر اڑانے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button