پاکستان
زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

بلاوائیو میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی 20 میچ میں میزبان زمبابوے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج بلاوائیو میں کھیلا جا رہا ہے۔ میزبان ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ اچھی بولنگ کا مظاہرہ کریں اور زمبابوے کو کم سے کم ٹوٹل پر روک کر میچ اور سیریز جیتیں۔
پاکستان نے آج کے میچ میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور پہلے میچ کے فاتحانہ اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل گرین شرٹس نے محمد رضوان کی قیادت میں میزبان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں دو، ایک سے ہرایا تھا۔