تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
ضلع دیامر

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کاکہنا ہے کہ دیامربھاشہ ڈیم اور داسو ڈیم پاکستان کی خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبے ہیں۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دیامر بھاشہ ڈیم اور داسو ڈیم کے سی بی ایمز پر عملدرآمد کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیامربھاشہ ڈیم اور داسو ڈیم پاکستان کی خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبے ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے دیامر کے عوام نے قربانیاں دی ہیں۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے جائز تحفظات اور خدشات کا ازالہ کریں۔ سی بی ایمز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے دیامر کے عوام کے شدید تحفظات ہیں۔ چیئرمین واپڈا سے حالیہ ملاقات میں بھی سی بی ایمز کے حوالے سے بات کی ہے۔

اجلاس میں جنرل منیجر لینڈ ایکوزیشن اینڈ ری سٹیلمنٹ بریگیڈئر(ر)شعیب تقی، جنرل منیجر پبلک پروجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشہ ڈیم انجینئر نزاکت حسین نے چیئرمین واپڈا کی ہدایت پر سی بی ایمز ریوائز پلان پیش کیا اور اس پر بریفنگ دی۔

وزیر اعلی نے اس موقع پر دیامر کے منتخب ممبران اسمبلی، سیکریٹری برقیات، سیکریٹری صحت، کمشنر دیامراستور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر دیامر پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دی جو ریوائز سی بی ایمز پلان کو ایک ہفتے میں حتمی شکل دے گی جس کے تحت عوام کی تعمیر و ترقی کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

وزیر اعلی نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیامر کو ہدایت کی کہ دیامر بھاشہ ڈیم کی زد میں آنے والے تمام سرکاری انفراسٹرکچرز کے معاوضوں کاتخمینہ تیار کریں۔ اجلاس میں چلاس واٹر سپلائی سکیم کے حوالے سے آئندہ 20دنوں میں فزیبلٹی مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق، صوبائی وزیر جنگلات حاجی شاہ بیگ، صوبائی وزیر زراعت انجینئر انور،جنرل منیجر لینڈ ایکوزیشن اینڈ ری سٹیلمنٹ برگیڈئر (ر) شعیب تقی، جنرل منیجر پبلک پروجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشہ ڈیم انجینئر نزاکت حسین، صوبائی سیکریٹری برقیات، صوبائی سیکریٹری صحت، کمشنر دیامراستور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button