تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی 17ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، 450 جوان تربیت مکمل کر کے فورس کا حصہ بن گئے

گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی 17ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 450 جوانوں نے کامیابی کے ساتھ پیشہ ورانہ تربیت مکمل کر کے فورس میں شمولیت اختیار کر لی۔ تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام، افسران اور جوانوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز (ایف سی این ای) تھے، جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے جوانوں کی محنت، نظم و ضبط اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان مستقبل میں خطے کے امن و استحکام میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس جی بی کے بہادر محافظ ہیں، جو ہر لمحہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فورس پیشہ ورانہ مہارت، جذبہ حب الوطنی اور عوامی خدمت کے اصولوں پر کاربند رہے گی۔تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات اور اعزازی اسناد تقسیم کیں، جبکہ شاندار مارچ پاسٹ نے شرکاء سے بھرپور داد وصول کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button