گلگت ، 18میگاواٹ روف ٹاپ سولر انرجی منصوبے کیلئے باقاعدہ فنانشل بڈ اوپننگ کا انعقاد

گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار شفافیت اور میرٹ کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے 18 میگاواٹ روف ٹاپ سولر انرجی منصوبے کے لیے میڈیا کی موجودگی میں باقاعدہ فنانشل بڈ اوپننگ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ اہم اقدام محکمہ واٹر اینڈ پاور گلگت بلتستان کی جانب سے کیا گیا، جس نے خطے میں شفاف طرز حکمرانی اور جدید توانائی کے فروغ کی سمت ایک تاریخی پیش رفت کی ہے۔یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بڑے توانائی منصوبے کے لیے اس قدر کھلے اور شفاف انداز میں ٹینڈر پراسیس ہو رہا ہے ۔ 18میگاواٹ روف ٹاپ سولر انرجی منصوبہ خطے میں بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے، لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے اور ماحول دوست توانائی کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ محکمہ واٹر اینڈ پاور گلگت بلتستان کی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، میرٹ اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا ۔ ادارے کی یہ کاوش خطے میں گڈ گورننس، احتساب اور جدید توانائی کے فروغ کی روشن مثال ہے ۔











