تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

ریسکیو 1122 گلگت کے زیرِ اہتمام ایک روزہ فائر ٹریننگ سیشن کا انعقاد

گلگت کی جانب سے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) جونیئر کیمپس جوٹیال گلگت میں ایک روزہ فائر ٹریننگ سیشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔اس تربیتی سیشن کا بنیادی مقصد طلبہ و طالبات کو آگ لگنے کی صورت میں بروقت اور مؤثر رسپانس، محفوظ انخلاء اور ابتدائی حفاظتی اقدامات سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ریسکیو 1122 گلگت کے ماہر انسٹرکٹرز نے شرکاء کو جدید طریقۂ کار کے مطابق نظری اور عملی تربیت فراہم کی۔ٹریننگ میں عملی مظاہروں کے ذریعے آگ بجھانے کے طریقوں، ہنگامی صورتحال میں درست ردِعمل اور انسانی جانیں بچانے کی اہم مہارتیں سکھائی گئیں۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 گلگت، انجینئر طاہر شاہ نے خصوصی شرکت کی۔آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) جونیئر کیمپس کے پرنسپل نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 کو پروگرام میں خوش آمدید کہا۔انہوں نے تربیتی پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ہنگامی حالات کے دوران محفوظ انخلاء کے طریقۂ کار سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کی دلچسپی، نظم و ضبط اور فعال شرکت کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ تربیت مستقبل میں قیمتی انسانی جانیں اور املاک کے تحفظ میں معاون ثابت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button