تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

میسی کا دورہ بھارت، ٹور منتظم کی ضمانت مسترد

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے تین روزہ ’گوٹ ٹور آف انڈیا‘ کے گرفتار مرکزی منتظم ستادرو دتہ کی ضمانت مسترد کردی گئی، کولکتہ اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کے کیس میں 14 روزہ پولیس ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز میسی کلکتہ کے سالٹ اسٹیڈیم میں اپنے 70 فٹ بلند و بالا مجسمے کی نقاب کشائی اور شائقین سے ملاقات کے لیے موجود تھے، تاہم یہ تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگئی جب اسٹیڈیم میں موجود 100 سے زائد وی آئی پیز نے اسٹار فٹبالر کو اپنے حصار میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق اسٹیڈیم میں موجود وزرا، خصوصی شخصیات اور سیکیورٹی اہلکاروں کے سبب ہزاروں روپے خرچ کر کے آنے والے سیکڑوں شائقین کو اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی ایک جھلک بھی میسر نہ ہوئی جس کے باعث مایوس مداحوں میں اشتعال پھیل گیا۔مشتعل مداحوں نے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ شروع کی تو تقریب تقریباً 20 منٹ میں ہی ختم کر کے اسٹار فٹ بالر کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا، اس موقع پر تقریب کے منتظم کو کھلاڑی کے ساتھ چارٹرڈ جہاز پر روانگی سے قبل حراست میں لے لیا گیا۔تاہم اب تقریب کے منتظم کی اپیل کے باوجود ان کی ضمانت مسترد کر کے عدالت نے انہیں تحقیقات کے لیے 14 روزہ پولیس ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button